01:05 pm
‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

01:05 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو صرف اپنی مرضی کے فیصلے پسند ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا‘‘ کے فارمولے کے تحت اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔ الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو
دھاندلی کا واویلا ۔ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے ۔ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں