11:20 am
2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

11:20 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے۔پاک فضائیہ کے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے
کا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیںوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم و استقلال سے اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مزید پیش رفت کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہندوستان اہلِ کشمیر کے دیرینہ مطالبے کی منظوری اور سلامتی کونسل کی قرار داتوں کی روشنی میں انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کيا۔ وقت آيا تو ہر چيلنج کا بھرپور طريقے سے جواب ديں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔ تعداد نہیں بلکہ قوم کی ہمت و جرات ہے جو فتح حاصل کرتی ہےواضح رہے کہ 2 سال قبل آج 27 فروری ہی کے روز بھارت کی ہار اور اور پاکستان کی کڑک چائے کے چرچے ہوئے تھے۔ پاکستانی جانبازوں کے بروقت آپریشن سے بھارت کو تاريخی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاہينوں نے بھارتی مگ 21 کو اپنا شکار بنا کر زمین بوس کیا تھا۔ طیارہ کریش ہوکر جب زمین پر گرا تو عوام کا ایک ہجوم اس کی جانب لپکا اور اسے دبوچ لیا، تاہم اسی اثنیٰ میں پاک آرمی کے جوان حوالدار نذر اور کیپٹن عبداللہ بھی وہاں پہنچے اور کیپٹن عبداللہ نے ابھی نندن کو اپنی تحویل میں لیا۔یہاں سے ابھی نندن کے ہاتھ باندھ کر وہاں پیچھے روڈ پر لے جاکر گاڑی میں بیٹھا دیا گیا۔ جہاں سے انہیں کیو آر ایف کی ٹیم ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پکڑ کر بٹالین ہیڈ کوارٹرز میں لائی اُس وقت اس کے ناک اور چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُس کا چیک اپ کیا۔ اُس کو انجکشن لگائے۔ اُس کے زخم صاف کئے اور اُس کی پٹی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کرنے کا اہم اور بڑا اعلان سامنے آیا۔

تازہ ترین خبریں

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند  کرنے کی تیاریاں

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند کرنے کی تیاریاں

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں

لاہور :کیمیکل گودام میں آتشزدگی، عمارت گرنے سے5ریسکیو اہلکار زخمی

لاہور :کیمیکل گودام میں آتشزدگی، عمارت گرنے سے5ریسکیو اہلکار زخمی

الیکشن کمیشن کا  249  ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس

الیکشن کمیشن کا 249 ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس

وہ لوگ بار بار شادی کرنے پر مجبور کررہے تھے،پاکستان واپسی کے بعد وہ کس کیساتھ رہ رہی تھیں ؟ بڑی خبر آگئی

وہ لوگ بار بار شادی کرنے پر مجبور کررہے تھے،پاکستان واپسی کے بعد وہ کس کیساتھ رہ رہی تھیں ؟ بڑی خبر آگئی