11:54 am
ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،سیاسی و عسکری قیادت

ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،سیاسی و عسکری قیادت

11:54 am

اسلام آباد/راولپنڈی(روزنامہ اوصاف) پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نےکہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں،خطے قیام امن کیلئے تمام تنازعات مذاکرات سے حل کرنے کیلئےآگے بڑھنے کو تیار ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے،اگروقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
 
بالاکوٹ واقعے کے 2 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کیا اور وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کے ساتھ بروقت جواب دیا اور پاکستان نے پوری دنیا کو اپنے ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا۔ ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتاہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ضروری اقدامات کرے جبکہ مزید پیشرفت کے لیے قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27فروری 2019 یاد گار دن ہے ،فتح کا تعلق تعداد سے نہیں حوصلہ سے ہے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا ،یہ ایک قوم کی عدد برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھاپاکستانی ایک ایسی قوم ہے جو ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہمارے ساتھ کھڑی رہتی ہے ۔جبکہ پاک فضائیہ ہر وقت ملک کے دفا ع کیلئے تیار رہتی ہے اور قوم کےحوصلےاورعزم سےکامیابی ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان مادروطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔بھارتی فضائیہ کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور ان کے پائلٹ کی گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔جس کے بعد یکم مارچ 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا اور وہ واپس اپنے ملک پہنچ گئے تھے۔بعد ازاں مئی میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا تھا کہ 27 فروی کو بھارتی دراندازی پر پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا جواب تاریخ میں’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ادھرپاک فضائیہ کی جانب سے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب کی گئی ۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں۔ طیاروں کے فلائی پاسٹ نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ بھارت کو 27 فروری 2019 کو اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دینے والے طیارے جب فضا میں بلند ہوئے تو ساری نگاہیں آسمان کی طرف اٹھ گئیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور غیر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکیومنٹری بھی نشر کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے  دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔وزیراطلاعات و نشریات نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 وفاقی وزیر سائنس اینٖڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سےایک ہے ، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعےکی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نےجنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔
وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نےپوری پاکستانی قوم کاسرفخرسےبلندکیا، پاکستان نے ثابت کیا کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دےگا، اک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایل او سی پرجنگ بندی معاہدےکی بحالی مثبت پیشرفت ہے،دیکھنا ہو گابھارت جنگ بندی معاہدےکی کس حدتک احترام کرتاہے، بہادرکشمیری اپنےحق خود ارادیت کےحصول کےلیےپرعزم ہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئےبھارت کوکشمیریوں کاحق خودارادیت دینا ہوگا۔

سینئروزیرپنجاب علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی طیارہ گرانے کے 2سال مکمل ہونےپراپنے بیان میں کہا آج کادن افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کیلئےباعث فخرہے، 2سال قبل ہمارےسپوتوں نےمادروطن کےدفاع کی نئی مثال قائم کی، عددی اکثریت کےمقابلےمیں لا زوال حوصلوں،جرات کی داستان رقم ہوئی، آج قوم اپنےفوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، امن کے حامی ہیں لیکن اگرچیلنج کیاگیاتودوبارہ ایساہی جواب دیں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ