01:02 pm
پی ڈی ایم نے حکومت کواپنے ہی اراکین سے بات کرنے پر مجبور دیا،سینیٹ الیکشن میں ٹف ٹائم دینگے،بلاول بھٹوزرداری

پی ڈی ایم نے حکومت کواپنے ہی اراکین سے بات کرنے پر مجبور دیا،سینیٹ الیکشن میں ٹف ٹائم دینگے،بلاول بھٹوزرداری

01:02 pm

کوہاٹ(روزنامہ اوصاف)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل و ناجائز حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ،پاکستان میں آج مہنگائی افغانستان اوربنگلادیش سےبھی زیادہ ہے،سی پیک پاکستان میں معاشی انقلاب لانے کا منصوبہ ہے مگر اس نالائق حکومت سی پیک کو ختم کرنے پر تلی ہے ،کٹھ پتلی حکمرانوں میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے ، یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ کیلئےنامزدگی سےحکومت پریشان ہے،حکومتی اتحادی ہم سےبھی رابطےمیں ہیں،پاکستانی عوام جمہوریت اورپی ڈی ایم کےساتھ ہیں، عوام کےساتھ ملکرعوامی حکومت بنائیں گےجوغریب کاخیال رکھے، سب کیلئےایک قانون ہوگاتوپھرکرپشن ختم ہوسکتی ہے،عمران خان اورپی ٹی آئی نےکرپشن کیخلاف نعرےلگائے،
پی ڈی ایم نےضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کوشکست دیااور اب سینیٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دےرہی ہےاور پہلی بارحکومت کو اپنے ہی اراکین سے بات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم امجد آفریدی اور سینیٹر شمیم آفریدی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کے پورے خاندان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ تو سفر کا آغاز ہے اور ہم آفریدی خاندان کیساتھ ملکر اس علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے اور پختونخواہ کو اس نالائق ، نااہل اور ناجائز حکومت سے ملکر بچائیں گے ، آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے عوام کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے پیپلزپارٹی اور یہاں کے عوام نے ملکر 1973 کے آئین کو اٹھارہویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا اور پختونخوا کے عوام کے وہ حقوق جو دبائے گئے تھے ان کو آئین کے ذریعے واپس کرایا ،
ہم نے صوبائی خود مختاری کے حقوق دلوائے اور جہاں سے گیس سمیت دیگر ذخائر نکل رہے ہوں وہاں کے عوام کا حق ان وسائل پر پہلے ہوتا ہے جو ہم نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو دلوایا ہےیہاں سے نکلنے والے ذخائر کے مالک آپ ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم لانے کا مقصد یہ تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ان کو حق دینا گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک اور قبائلی علاقہ جات کی پسماندگی کو دور کرنا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کے تحت گلگت سے لیکر گوادر بلوچستان تک ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں مگر افسوس اس نالائق اور نااہل حکومت نے سی پیک کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور عوام کو ان کے حق نہیں دیا جارہا ، یہ منصوبہ ہے جس کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی اور اس منصوبے کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب آنا ہے اور انشا اللہ ہم اس نااہل حکومت سے نجات حاصل کرکے سی پیک جیسے منصوبوں کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے اور پسماندہ علاقوں کو ان کا حق دلوائیں گے ۔ہم نے ہمیشہ اس ملک کے عوام کی خدمت کی ہے ۔
اس حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اورخیبرپختونخوا کے عوام کو تو ان حکمرانوں کی کرپشن کا زیادہ پتہ ہوگا ، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، سلائی مشینیں ،آٹا ،چینی ،بجلی و گیس ہر شعبے اور ہر منصوبے میں کرپشن کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلی بار حکومت کو اپنے ہی اراکین سے بات چیت کرنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ حکومتی اراکین و ممبران ہمارے ساتھ بھی رابطے ہیں اور وہ موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنایا ہے جس سے حکومت سخت پریشان ہے اور انشا اللہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پکی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے بعد آپ کو پتہ ہے کہ لانگ مارچ ہونا ہے اور عوام کو سوچنا ہوگا کہ اس نے مہنگائی کرنے والے اور آئی ایم ایف کے غلاموں کا ساتھ دینا ہے یا پی ڈی ایم کیساتھ کھڑے ہونا ہے ۔لانگ مارچ کے لئے تیاری پکڑلیں ، جگہ جگہ سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے کارکن ہمارے ساتھ نکلیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔  خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ