02:27 pm
شایدلانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،حکومت سینیٹ الیکشن میں ڈھیرہوجائیگی،مریم نواز

شایدلانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،حکومت سینیٹ الیکشن میں ڈھیرہوجائیگی،مریم نواز

02:27 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ،لانگ مارچ ہو یا سینیٹ الیکشن عوام تیار ہیں مگر عمران خان کےاپنے اراکین پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں،امید ہے ،حکومت سینیٹ الیکشن میں ہی ڈھیر ہوجائیگی،ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی ،میرے بھائی حمزہ شہباز جیل سے رہاہورہے ہیں ان کے استقبال کے لئے جارہی ہوں ۔جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ حمزہ شہباز نے دو سال ناحق جیل کاٹی ،میں اپنے بھائی کا استقبال کرنے جارہی ہوں ،
 
حمزہ شہباز نے بہادری کیساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا اور جرات وبہادری کیساتھ جیل کاٹی ،حمزہ شہبازمسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ،سینیٹ کے الیکشن پر کچھ نہ کہوں تو بہتر ہوگا ،ڈسکہ الیکشن میں حکمرانوں کی چوری پکڑی گئی ،صرف ایک حلقہ کھلا تو ان لوگوں کی اصلیت سامنے آگئی۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں فتح یا شکست کے بارے میں تو نہیں جانتی لیکن اتنا ضرور جاتی ہوں کہ پی ٹی آئی کے اراکین اب حکمران جماعت کو ووٹ نہیں دینا چاہتے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عوام کے منتخب نمائند ے ہوتے ہیں اور انہیں اپنے حلقے کے عوام کے سامنے جانا ہوتا ہے جبکہ ووٹ چور عمران خان کی کارکردگی ، نالائقی و نااہلی نے پی ٹی آئی اراکین کو مایوس کیا ہے کیونکہ چینی چوراور بجلی چور عمران خان نے کی خراب ترین کارکردگی کا اثر ان پی ٹی آئی اراکین پر پڑا ہے اور وہ یہ سب جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی اراکین یہ سب جانتے ہوئے بھی عمران خان کو ووٹ کرتے ہیں تووہ ووٹ چور اور قوم کے مجرم کو ووٹ دیں گے ،میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کو اس وقت عوام کی صف میں کھڑا ہونا چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی امید وار ہیں اور وہ رابطے کررہے ہیں سب کیساتھ رابطے میں ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز پارٹی کے بہت محنتی رہنماوکارکن ہیں اور وہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ محنت و جانفشانی کیساتھ کام کرتے آئے ہیں اور اب بھی کررہاہے اور حمزہ اور میں ہم دونوں پارٹی کے کارکن ہیں اور جہاں ہماری پارٹی قیادت ہمیں ذمہ داریاں سونپے گی ہم وہاں ملکر کام کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،