02:40 pm
حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

02:40 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری اور انہوں نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنا کیا ،حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں
 
۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 20 ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا،حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے ،کیا حمزہ شہباز کی 20 ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

مریم نے کہا دعا ہے کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں اور شہبازشریف کی قید ناحق بھی ختم ہواورعوام ووٹ ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری ، روزانہ کی مہنگائی، حکمرانوں کی لوٹ مار سے زخموں سے چور ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں