10:42 am
اسلام آباد:فائرنگ سے امام مسجد سمیت3افراد جاں بحق

اسلام آباد:فائرنگ سے امام مسجد سمیت3افراد جاں بحق

10:42 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں پیش آیا۔ مرنے میں والوں میں مفتی اکرام اس کا13سالہ بیٹا اور ایک شاگرد شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ثبوت و شواہد جمع کیے۔لاشوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا
۔ڈی ائی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو تفتیش ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ٹیمیں سرزد وقوعہ کے ہر پہلو پر تحقیقات کریں گے اور حقائق پر مبنی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کی جائے گی۔فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جلدی وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دیگر10وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی سے محروم ہوگئے۔وفاقی دارالحکومت سے ایک گاڑی اور پانچ موٹر سائیکل چوری ہوئے جبکہ ایک شخص قتل اور دو افراد زخمی ہوئے۔ جرائم کی ان وارداتوں میں لوگ زیورات اور موبائل فون بھی چھینے گئے۔

تازہ ترین خبریں