12:14 pm
وزیراعظم عمران خان آج کس اہم مشن پر روانہ ہونےوالے ہیں ،کارکنوں کے کام کی خبر

وزیراعظم عمران خان آج کس اہم مشن پر روانہ ہونےوالے ہیں ،کارکنوں کے کام کی خبر

12:14 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج جہلم کا دورہ کريں گے۔ جہلم آمد پر وزیراعظم قلعہ نندنہ البیرونی سينٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم ٹلہ جوگیاں بھی جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ملک امین اسلم اور زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ جہلم میں وزیراعظم زیتون
کا پودا بھی لگائیں گے۔مران خان جہلم اور چکوال کے علاقوں میں 2 نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نیشنل پارک سالٹ رینج کا افتتاح بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں