01:24 pm
وفاقی دارالحکومت میں 3افراد کاقتل،مولانانے حکومت سے بڑامطالبہ کرڈالا

وفاقی دارالحکومت میں 3افراد کاقتل،مولانانے حکومت سے بڑامطالبہ کرڈالا

01:24 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بھارہ کہو میں تین افراد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت اورسکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارہ کہومیں جے یو آئی کے امام مسجد مفتی اکرام سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے واقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سرعام نہتے
شہریوں کا شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور یہ حکومت کی بدترین ناکامی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں بھی امن وامان قائم نہیں رکھ سکی۔‎

تازہ ترین خبریں