01:56 pm
اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

01:56 pm

نارووال(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سے کردار ختم ہونے کی بات درست ہو، احتساب کے نام پر انتقام سسٹم کی ناکامی ہے ،ہماری جنگ اقتدار نہیں ،نظام کی درستگی کیلئے ہے، ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ عدالت نے میرٹ پر ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دیتے ہوئے انہیں مچلکوں کے عوض رہائی ملی
 
۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کی رہائی سے مسلم لیگ(ن) کو مزید طاقت ملی ہے اور اب ہم مزید منظم طریقے سے پی ڈی ایم تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا تاہم جہاں تک سینیٹ الیکشن کا سوال ہے تو وہ بھی دیکھ لیں گے کیسے ہوتے ہیں ؟انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جنگ اقتدار نہیں بلکہ جمہوریت کی مضبوطی اور موجودہ نظام کو درست کرنے کیلئےہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا اب تک سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار نظر نہیں آیا تاہم ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن ،الیکشن ہیں کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں تاہم ہمیں قوی امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سےمنتخب ہو جائیں گےاورحکومت کو ضمنی الیکشن کی طرح سینیٹ میں بھی شکست فاش دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام سسٹم کی ناکامی ہے،اپوزیشن بھی بلاتفریق احتساب چاہتی ہے لیکن نیب اور حکومتی اداروں کا صرف اپوزیشن کیخلاف احتساب انتقام ہے ، چینی چوروں، آٹا چوروں، بجلی چوروں، بی آر ٹی کرپشن، بلین ٹری میںکرپشن کرنیوالے کیوں نظر نہیں آتے ۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ