03:30 pm
کوئی بھی قوم تاریخ کا موزانہ کیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتی ،ملکی تاریخی جگہوں کی حفاظت ناگزیر ہے ،وزیراعظم

کوئی بھی قوم تاریخ کا موزانہ کیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتی ،ملکی تاریخی جگہوں کی حفاظت ناگزیر ہے ،وزیراعظم

03:30 pm

جہلم /پنڈدادنخان(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب وہ صحیح معنوں میں اپنی تاریخ کا موازنہ نہیں کرتی،،ملکی تاریخی جگہوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،تاریخی جگہوں کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگاہی حاصل ہوتی ہے،پوری دنیا اپنی تاریخی چیزوں کو سامنے لاتی ہے،ہمارے آثارقدیمہ ماہرین نے تو کچھ کیا ہی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نندنہ قلعہ البیرونی مقام پر ہیری ٹیج ٹریل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ قرآن شریف کے اندر اللہ پاک نے ہمیں نصیحت دینے کے لیے بتایا کہ گزشتہ زمانوں میں کیا ہوا، تا کہ ہمیں معلوم ہو کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے اور ہمیں اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جتنی بھی اقوام ترقی کر گئی ہیں وہ سب اپنی پرانی عمارتوں کی دیکھ بھال اور تاریخی مقامات پر کھدائی کر کے آثار قدیمہ نکالتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں یہ کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سارے جدید ممالک میں سب جگہ مسلسل چیزیں نکال کر دیکھا جاتا ہے پرانے زمانے میں کس طرح لوگ رہتے تھے، ساری دنیا یہ کرتی ہے اور ہمارے ہاں موئن جو دڑو اور ہڑپہ کی تہذیب انگریزوں سے دریافت کی تھی، اس کے بعد ہمارے اپنے آرکیالوجسٹس نے بہت کم کام کیا بلکہ کچھ کیا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک آرکیالوجسٹ صمد نے ہری پور میں دنیا کا سب سے بڑھا 40 فٹ کا بدھا کا مجسمہ جسے سلیپنگ بدھا کا نام دیا گیا، دریافت کیا ہے اور ایسے آرکیالوجسٹس انتہائی کم ہیں۔

وزیراعظم نے پوری دنیا میں جہاں بودھ مذہب کے ماننے والے ہیں اب وہ سب آکر اسے دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان سب چیزوں کو محفوظ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، سیاحت ایک ایسی صنعت ہے جو سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے جس طرح کی نعمتیں بخشی ہوئی ہیں، دنیا کے ہر ملک میں ایسی چیزیں نہیں ہوتیں کہ سمندر، سب سے اونچا پہاڑ، دنیا کی سب سے پرانی تہذیب بھی موجود ہو اس لیے ہم دنیا کو بہت اچھی سیاحت فراہم کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ سالٹ رینج میں موجود قدیم شہر کتنے قدیم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر سیاحوں کی رہائش اور دیکھ بھال کا اچھا انتظام نہ ہو وہاں سیاح نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے جن ممالک میں سیاحت ہے مثلاً سوئٹزر لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، ترکی میں مقامی افراد سیاحوں کا خیال رکھتے ہیں کیوں کہ اس کا فائدہ انہیں ہی پہنچتا ہے، انہیں پیسہ روزگار میسر آتا ہے جس سے پورے علاقے کا فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاحت کو مقامی افراد کامیاب بناتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ اس گاؤں کو ماڈل ولیج بنائیں پھر دیگر سہولیات فراہم کریں تا کہ سیاح یہاں آکر قیام کریں، پیسہ خرچ کریں جس سے سارے علاقے کو فائدہ ہو۔
وزیراعظم کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سائنسدان ابوریحان البیرونی نے نندنہ قلعہ پرزمین کی پیمائش کے تجربات کیے تھے،کھیوڑہ، نندنہ مندر، کٹاس مندر، ملوٹ مندراورتخت بابری بھی نندنہ قلعے کے ساتھ واقع ہیں، علاقے میں آبزرویٹری بھی قائم کی جائےگی ۔

تازہ ترین خبریں

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

عید سے دو دن پہلے افطار سے سحری تک کاروبارکی اجازت دی جائے، سندھ چیمبر

عید سے دو دن پہلے افطار سے سحری تک کاروبارکی اجازت دی جائے، سندھ چیمبر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاجلاس کل ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاجلاس کل ہوگا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارشیں ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارشیں ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی

شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی