10:22 pm
حامد میرکی ڈسکہ ضمنی الیکشن پر چونکا دینے والی تحریر

حامد میرکی ڈسکہ ضمنی الیکشن پر چونکا دینے والی تحریر

10:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل ڈسکہ کے حلقہ این اے 75پر ہوئے ضمنی الیکشن میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب پولنگ کے بعد پریزائڈنگ افسران ووٹوں کے ڈبےریٹرننگ افسروں تک نہیں پہنچا سکے۔ اور اس حوالے سے ان افسران نے موقف اپنا یا کہ وہ دھند کی وجہ سے بیلٹ باکسز کو نہیں پہنچا سکے۔ کسی کا موقف تھا کہ اس کی عینک گم ہو گئی تھی تو کسی نے کہاکہ اس کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہو گئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا کہ اس دوران ڈبوں
میں ووٹوں کی ردو بدل کرکے انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے اب اس حوالے نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ،۔ ڈسکہ کی دھند سے برآمد ہونیوالے لاپتہ پریذائڈنگ افسران نے جو کہانیاں سنائیں وہ ایک ایسی دھند کا پتہ دیتی ہیں جو کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے دھند کا بہانہ بنا کر کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے پریذائڈنگ افسران سے پوچھا گیا کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے آپ کو بار بار فون کئے گئے، کیا فون بھی دھند کی وجہ سے بند تھا؟ بیچارے کے
پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ہمارے انتخابی عمل نے پہلے محکمہ زراعت کو بدنام کیا اب محکمہ موسمیات کو بدنام کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75میں نامعلوم دھند کے باعث کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے پریذائڈنگ افسران کی بازیابی کیلئے پنجاب کے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ پولیس افسران سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے 20فروری کو جاری کیا جانے والا بیان صرف پنجاب حکومت نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے خلاف بھی ایک چارج شیٹ ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان پر غور کریں تو محسوس ہوتا ہے کہ جب گریڈ 22کے کسی بڑے افسر کا ضمیر
لاپتہ ہو جائے تو گریڈ 21اور گریڈ 20کے پولیس افسران سے لے کر گریڈ 19اور گریڈ 18کے بہت سے سرکاری افسران نامعلوم دھند میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی نوکریاں بچاتے بچاتے آئین و قانون کو تباہ کر دیتے ہیں۔ جب آئین و قانون بھی لاپتہ ہو جائے تو پھر عام شہریوں کی نظر میں کسی ادارے کا احترام باقی نہیں رہتا اور جب اداروں کا احترام باقی نہیں رہتا تو پھر قومی غیرت بھی لاپتہ ہو جاتی ہے۔ شکر ہے کہ نامعلوم دھند میں لاپتہ ہونے والے ضمیروں کی تعداد زیادہ نہیں اور پاکستانی قوم متحد ہو کر ان ضمیر فروشوں سے ضرور نجات حاصل کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک