11:43 am
سینیٹ الیکشن :الیکشن کمیشن کا خفیہ بیلٹ کے تحت ووٹنگ کرانے کا اعلان

سینیٹ الیکشن :الیکشن کمیشن کا خفیہ بیلٹ کے تحت ووٹنگ کرانے کا اعلان

11:43 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ الیکشن کرانے اعلان کردیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ وقت کم ہونے کے باعث آئین کے مطابق پرانے طریقے کار کے تحت سینیٹ الیکشن کرائے جائیں گےاور خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ووٹنگ ہوگی ۔تفصیلات مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی رائے پر مشاورت کی گئی اور سینیٹ انتخابات ہر صورت شفاف طریقے سے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
 
اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی تک سپریم کورٹ کی تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ وقت کم ہونے کے باعث موجودہ سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گےاورانتخابات خفیہ ووٹنگ کے تحت ہی ہوں گے ، بیلٹ پیپرز بھی ماضی کی طرح کے ہوں گے ،انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اورسینیٹ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سینیٹ کے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانے کا وقت آج ختم ہو چکا ہے اور اگر کسی جماعت نے آج انتخابی مہم چلائی تو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق صدراتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔الیکشن کمیشن آئین کے تحت صاف وشفاف اورمنصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ ملک کے تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔سینیٹ انتخابات صاف شفاف کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے۔عدالت نے کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا۔ خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ