01:03 pm
وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،سینیٹ الیکشن کا معرکہ متحد ہو کر لڑنے پر اتفاق ،وزیراعظم کی درخواست پر خالد مقبول صدیقی نے عبدالحفیظ شیخ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ایم کیو ایم کے وفد نے اپنے تحفظات اور مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے ۔
 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرانے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت ہماری تمام اتحادی جماعتیں ہمارے لئے اہم ہیں اور ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ عبدالحفیظ شیخ کو دینے کی درخواست بھی کی جس پر وفد نے وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار اور عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ انتخابات میں جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہیںاس لئے میں شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی ہوں ، ہمارے اراکین کو خط لکھے جارہے ہیں مگر ہم سب متحد ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ یہاں آبیٹھا ہے ان کی کرپشن کی داستانیں عوام نے سن رکھی ہیں ،پنجاب میں افہام و تفہیم کیساتھ سینیٹ کا معاملہ حل کرلیا گیا جو خوش آئند بات ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی پیسے پھینکے اور لالچ دے مگر سینیٹ الیکشن کا معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 