04:26 pm
سینیٹ انتخابات میں ممبران کے بکنے کا ڈر ختم۔۔۔ خرید و فروخت کو روکنے کا آسان طریقہ بتا دیا گیا

سینیٹ انتخابات میں ممبران کے بکنے کا ڈر ختم۔۔۔ خرید و فروخت کو روکنے کا آسان طریقہ بتا دیا گیا

04:26 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات کا میلہ سنجے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ سیاسی جماعتوں میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بے چینی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں حکمران جماعت کو بھی ناراض رہنماؤں کی وفاداریوں کے بدلنے کا خدشہ لاحق ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سینئیر صحافی نے حکومت کو ایک آسان حل پیش کر دیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب 
سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی شاہین صہبائی نے کہا کہ آسان حل یہ ہے کہ سینیٹ میں خفیہ ووٹ دینے کا آسان طریقہ تاکہ لیڈر بھی خوش رہے - اور وہ طریقہ یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات میں موبائل فون کی اجازت دیں، تاکہ ووٹر تصویر لے کر رکھ لے اور اگر لیڈر پوچھے تو وہ تصویر دکھا دے - اس سے ووٹ خفیہ بھی رہے گا اور لیڈر بھی خوش ہو جائے گا - اگر بے ایمانی کا ارادہ ہوا تو پکڑے جاؤ گے۔یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کل تین مارچ کو ہوگی۔ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارو ں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی کے ممبران کے موبائل فون استعمال کر پابندی عائد کی گئی تھی۔ موبائل فون پر عائد پابندی سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اسمبلی ممبران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے موقع پر موبائل اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

تازہ ترین خبریں