05:28 pm
حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے،سردار اختر مینگل

حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے،سردار اختر مینگل

05:28 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر خان مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے ،چوبیس گھنٹوں بعدایساسرپرائز ملے گاکہ لوگ28مئی کو بھول جائیں گے ،حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ سیاست میں بہت کچھ حاصل کیا اور بہت کچھ کھویا، ہمیں سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن اقتدار کی بھوکی نہیں، ہم نظریاتی اور سیاسی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، اس ملک کی مہنگائی کفن پہنانے پر مجبور کرتی ہے، حمزہ شہباز کی رہائی خوش آئند ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے، 24 گھنٹوں کے بعد جو دھماکا ہوگا آپ 28 مئی بھی بھول جائیں گے، جو پوزیشن نظر آ رہی ہے لگتا ہے حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں