07:23 pm
یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو وائرل

یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو وائرل

07:23 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل سینیٹ الیکشن ہیں۔ اورسب کی نظریں اسلام آباد کی سیٹ پر ہیں جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ مد مقابل ہوں گے۔اب یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ سامنے موجود کچھ لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ
ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ان کے سرکردہ افراد کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں