07:51 pm
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔  فائیو جی نیٹ ورک کے لیے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کر دیا۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ فائیو جی نیٹ ورک کے لیے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کر دیا۔

07:51 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ فائیو جی نیٹ ورک کے لیے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے ہواوے کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آج ملاقات کی، جس کی قیادت ہواوے کے مشرق وسطیٰ ریجن کے صدر چارلس یانگ کر رہے تھے۔امین الحق نے کہا ہم تمام لوگوں تک موبائل رابطوں اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، فائیو جی نیٹ ورک کے لیے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔وفد نے پاکستان میں
 ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق وفاقی وزیر آئی ٹی کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ چارلس یانگ نے کہا ہواوے کا مکمل فوکس خطے میں فائیو جی نیٹ ورکنگ کا استعمال اور اس کے فروغ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر بورڈ اور اسٹاک ایکسچینج کے درمیان کی گئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد پی ایس ایکس مین بورڈ اینڈ جی ای ایم بورڈ میں درج ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا اس کے نتیجے میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے مالیاتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا مضبوط برانڈ امیج بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں