09:19 pm
پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

09:19 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان شاندار روایات اور تاریخی ورثہ کا مالک ہے اور متعدد زبانیں بولنے والے غیور لوگوں کا مسکن ہے - بلوچستان کی ثقافت پاکستان کی پہچان ہے - ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم قومی ورثہ و کلچر ڈویثرن نے پی ا ین سی اے کے زیر اہتمام نیشنل آرٹ گیلری اوپن ائیر تھیٹر میں بلوچستان کلچرل ڈے پر منعقدہ محفل موسیقی کے موقع پر کیا - انہوں نے کہا کہ ثقافت ایک بڑی طاقت ہے جو کہ علاقہ اور لوگوں کی اصل پہچان ہوتی ہے - فنون لطیفہ لوگوں کو زندگی خوشگوار بنانے اور آپس میں محبت اور برداشت کی تعلیم دیتے ہیں -
موجودہ حکومت بلوچستان کے فنکاروں کو قومی سطح پر متعارف کرانے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے - پروگرام کی میزبان ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بلوچستان کے پہلے خواتین بینڈ کے فنکاروں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پی این سی اے علاقائی ثقافت اور فنکاروں کی ترقی اور فلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے علاقائی دفاتر کھولنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کی ثقافت اور فنکاروں کو  قومی سطح پر اپنی صلاحتیوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جا سکے - آج کا پروگرام ثقافتی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے کیونکہ بلوچستان سے  کہکشاں خواتین کا بینڈ، نور سر اور بنور بینڈ بلوچ لوک موسیقی پیش کر رہا ہے -  بلوچ کلچر ڈے پر  یونیورسٹیز کے طلباء نے مشہور بلوچی رقص آتن اور چاپ پیش کئے - شائقین نے علاقائی ثقافت، رقص اور موسیقی سے لوگوں کو روشناس کرانے کے لیے پی این سی اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالخلافہ ہے اور یہاں تمام علاقوں کے لوگ رہتے ہیں جو ان پروگراموں کے ذریعے پورے پاکستان کی ثقافت سے آگاہی حاصل کرتے ہیں - پروگرام میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی -

تازہ ترین خبریں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا