09:26 pm
سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔ الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ویڈیوکی میرٹ پرتحقیقات ہوں گی۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے متفقہ امیدوار، سابق وزیراعظم یوسف رضا
 گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی پاکستان تحریک انصاف کے  ایم این سے ووٹ خریدنے کی باتیں کررہے تھے ۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علی موسیٰ پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق منظر عام پر آنے والی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے ۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد موسیٰ گیلانی نے تصدیق کرتےہوئے کہا تھا  ویڈیو میری ہی ہے لیکن میں دوستوں سے گفتگو کررہا ہوں، ہمارے ممبران تو ہمیں ہی ووٹ دیں گے، حکومتی ارکان سے ہی ووٹ مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست تھے جنہوں نے مجھے بلایا ان سے ملاقات کے لیے گیا تھا، دوبارہ ملاقات کے لیے بلائیں گے تو دوبارہ بھی جاؤں گا، امیدوار کا بیٹا ہوں ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے ابھی پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ جاؤں گا۔علی حیدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگنا ہے اور ہمیشہ ضمیر کا ہی ووٹ مانگتے ہیں، ایک دو نہیں زیادہ لوگ تھے جو ابھی نہیں بتا سکتا، پی ٹی آئی کے دوست تھے جو کہہ رہے تھے ہم حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، میں نے کہا آپ ووٹ ضائع کردیں نہ ہمیں جائے گا نہ انہیں جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا