09:29 pm
نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

09:29 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نے انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ایک ویبنار کا انعقاد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویبنار کا مقصد پاکستان میں توانائی کی کارکردگی سے متعلق مداخلتوں پر بحث پیدا کرنے کے لئے صنعتکاروں کے لئے پلیٹ فارم کھولنے کے ساتھ ان کی دلچسپی کا اندازہ اور اثر و رسوخ بنانا تھا تاکہ توانائی کی بچت اور تحفظ کی مہم کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکے۔ڈاکٹرسردار معظم نے اپنے ابتدائی ریمارکس
 میں کہا کہ نیکانے خصوصی طور پر 3 اعلی ترین شعبوں کو ترجیح دی ہے جوکہ  صنعت،  ٹرانسپورٹ اور بلڈنگ سیکٹر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حال ہی میں صنعتی شعبے میں توانائی کے آڈٹ کا آغاز کیا لیکن ہمیں حیرت ہوئی کہ اس سیکٹر میں توانائی کے آڈیٹرز کی شدید کمی ہے۔  اس شعبے کو انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے نیکا نے ایک پروگرام تشکیل دیا ہے جو ٹریننگ آف دی ٹرینرز کہلاتا ہے جس میں  ہم نے ابتدائی طور پر 80 افراد کو تربیت دی ہے۔  اورہم مزید  1000 افراد کو تربیت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے نیکا کی کارکردگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ حالیہ سالہ ہمارے لئے کامیاب سال  رہا کیونکہ اس میں ہم نے  بڑے اہم سنگ میل مکمل کیے ہیں مثال کے طور پر  ہم نے اینرجی ایفیشنسی  کی پالیسی کوبنایا اور  اپنے ایچ آر سٹرکچر  کو مستحکم کیا۔منظر شمیم نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت کیپٹیو پاور پلانٹس گیس پر چلتی ہے جو گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور توانائی کی عدم فراہمی کی وجہ بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان میں ٹیکسٹائل  ایک بہت بڑاذیلی صنعت ہے جو پاکستان کی کل صنعتوں کا 64سے63  فیصد بنتاہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کافی تعداد میں صنعتیں موجود ہیں۔  جن  صنعتکاروں کے پاس پرانی بوائلر ہے وہ نئے بوائیلرز کے مقابلے میں ذیادہ  توانائی ضائع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 5 سو کے قریب بوائلر کام کرتے ہیں جن میں سے بیشتر پرانی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیکا کو چاہیے کہ موجودہ بوائیلرز کو بہتر بنانے اور توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے میں مددکریں۔ انہوں نے  کہا کہ  مینوفیکچررز کو بوائلر کی اینرجی ایفشنسی پر توجہ دینی چاہئے تاکہ بوائیلرز کو مزید کام میں لایا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا