10:02 am
 سینیٹ الیکشن:وزیراعظم سمیت340ارکان نے ووٹ ڈال دیا

سینیٹ الیکشن:وزیراعظم سمیت340ارکان نے ووٹ ڈال دیا

10:02 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور وفاق کی 37 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔وزیراعظم عمران خان ،اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف،سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری سمیت ایوان کے 341 اراکین میں سے مجموعی طور پر 340 اراکین نے اب تک ووٹ کاسٹ کردیا جبکہ 1رکن  تاحال ووٹ نہیں کرسکا اور پولنگ ختم ہونے کا وقت قریب آتا جرہا ہے ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی پہنچے جہاں پر حکومتی اراکین کی جانب سے ان کا ڈیسک بجا کر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔وزیراعظم نے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور حکومتی اراکین میں گھل مل گئے اور ان سے سلام دعا کی ۔قبل ازیں وزیراعظم سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں گئےجہاں ان سے حکومتی اراکین نے ملاقاتیں بھی کیں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید ہوتی رہی ۔
 
پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔سینیٹ انتخابات کے لئے 698 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 341 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ سندھ میں 168، خیبر پختونخوا میں 124، بلوچستان میں 65 ارکان ووٹ ڈالیں گے۔ وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اسلام آباد خاتون کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد آمنے سامنے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن پر 4 پولنگ بوتھ بنائے گئے، ووٹرز اسمبلی کارڈ لازمی ساتھ لائیں، اسمبلی کارڈز کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسلام آباد کی دو نشستوں پر ووٹرز کو 2 بیلٹ پیپرز دئیے جائیں گے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی