02:04 pm
جہاں ووٹ ڈالاجارہاہے وہاں۔۔۔سینیٹ انتخابات، اپوزیشن  نے ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا

جہاں ووٹ ڈالاجارہاہے وہاں۔۔۔سینیٹ انتخابات، اپوزیشن نے ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا

02:04 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل اور مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھایا۔عبدالقادی پٹیل نے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کہا۔
عبدالقادری پٹیل نے کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک
کیا اس لیے راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ دیکھ رہے تھے۔ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے۔ریٹرننگ افسر نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے۔اس موقع پر ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ نے بھی اعتراض اٹھایا کہ جہاں ووٹ ڈالا جا رہا ہے وہاں عملہ گڑ بڑ کر رہا ہے اور مہر لگانے کی جگہ پر عملہ کو عین ووٹ پر مہر لگاتے یوئے بھیجا جاتا ہے۔انہوں نے کہا لائٹ ٹھیک کرنے کا بہانہ لگا کر ووٹ چیک کیا جا رہا ہے۔اس لیے پولنگ کا عمل ہماری نظر میں مشکوک ہو گیا تاہم ہم نے تنبیہ کر دی کہ اس کمیشن اس عمل کو روکے۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔ایوان بالا میں سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ ایک پلانٹڈ ویڈیو ہے۔ یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد آج پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل