09:34 pm
میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

09:34 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ دیگر تمام سینیٹروں کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جیت جمہوری عمل کی جیت ہے اور یہ ان کی انفراد طور پر بڑی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات نے نہ صرف جمہوری عمل کو مستحکم کیا بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اس موقف کی تائید ہے کہ سیاسی پارٹیاں جمہوری عمل میں حصہ لے کر فاشسٹ رحجان سے لڑتی ہے۔ ہمیں انتخا بات، پارلیمنٹ ، عدالتوں اور عوام کے سامنے ہر جمہوری عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو اصولی موقف اپنایا تھا آج اس کی واضح فتح ہوئی ہے۔ میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں،
 ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہو ں نے جن لوگوں سے مقابلہ کیا وہ انتخاب جیت گئے، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں یقین کرنا چاہتا ہوں کہ کے پی میں جن لوگوں نے کے پی کے کامیاب امیدواروں کو ووٹ دئیے انہوں نے اپنی منشا اور ضمیر کے مطابق ووٹ دئیے ہوں گے۔ میں پارٹی کے چیئرمین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی ٹکٹ دیا۔ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم اور پارلیمانی پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ان تمام اراکین صوبائی اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دئیے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اسی طرح پی ٹی آئی بھی سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کو تسلیم کرے گی کیونکہ اپنی مرضی اور ضمیر کے ووٹ کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی جدوجہد جاری رہے گی۔ یہ جنگ سول -ملٹری کے غیرمتوازن ہونے اور ڈیپ اسٹیٹ کی جانب سے سیاست میں دخل اندازی ختم کرنے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانون کے اندر لانے، زبردستی اغوا کو جرم قرار دینے، جنرلز، ججز سمیت سب کا احتساب ہونے، کچلے ہوئے طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جنگ ہے جو تمام پلیٹ فارمز پر میں جاری رکھوں گا مجھے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم میسر ہو یا نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

 دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔  دولہا اور اس کا باپ گرفتار

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔ دولہا اور اس کا باپ گرفتار

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی