10:17 pm
 تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ  مدت پوری کرتے دکھائی نہیں دے رہی ،سہہل وڑائچ

تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرتے دکھائی نہیں دے رہی ،سہہل وڑائچ

10:17 pm

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرتے دکھائی نہیں دے رہی ،آج حکومت منیارٹی گورنمنٹ بن گئی ہے اور آج کے بعد حکومت کے پاس میجورٹی نہیں رہی کیونکہ قومی اسمبلی کی اکثریت نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دے کر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہےاور اب وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے
۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد اخلاقی پہلو پر زیادہ گفتگو ہو رہی ہے جبکہ جو فزیکل پہلو ہےاُس پر بات ہونی چاہئے کہ آج اس الیکشن کا مطلب کیا تھا اور آگے اس الیکشن کے نتائج کیا ہوں گے؟پہلی بات یہ ہے کہ آج حکومت منیارٹی گورنمنٹ بن گئی ہے اور آج کے بعد حکومت میجورٹی گورنمنٹ نہیں رہی کیونکہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں اور جو حکومت کا امیدوار ہے وہ قومی اسمبلی میں ہار گیا ہے،
یوں قومی اسمبلی کی اکثریت نے ایک طرح سے وزیراعظم اور اُن کےامیدوار پر عدم اعتماد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار ہو گئی ہے،اب عمران خان کو اس صورتحال میں ووٹ آف کنفیڈنس لینا چاہئے ،پہلے یہ خیال تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت آرام سے پوری کر لے گی ،میرا خیال ہے کہ اس الیکشن کے بعد اب ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا ،اس کی وجہ یہ کہ حکومت بہت ہی کمزور وکٹ پر کھڑی ہے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ اخلاقی پہلو مادی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں،اخلاقی سوال بڑا اہم ہےلیکن سوال تو یہ ہے کہ پاکستان کے اندر جو مارشل لاء ہیں
،ان کے اندر کون سا اخلاقی سوال ہوتا ہے؟پاکستان کے اندر جو آمرانہ حکومتیں ہوتی ہیں اُن کے اندر کون سا اخلاقی سوال ہوتا ہے؟تو جو مادی نتائج ہیں وہ زیادہ اہم ہیں ،مادی نتائج یہ ہیں کہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف کے اندر لوگوں کی ایک بغاوت تھی اور لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہےاور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے ہیں ،میرا نہیں خیال کہ یہ ووٹ پیسوں کے بدلے دیئے گئے ہیں ،یہ یقینی طور پر اُن کا اظہار ناراضگی ہے،اسی لئے ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور اسی لئے ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا