10:11 am
وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے سے اپوزیشن کی سیاست سے ہوا نکل گئی ہے ،ایسے فیصلے دلیر اور بہادر لوگ کرتے ہیں ، گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں ہوتی،ایک ہی ایوان میں حفیظ شیخ ہار جاتا ہے جبکہ دوسری سیٹ پر پی ٹی آئی جیت جاتی ہے ،یہ ضرورکوئی گڑ بڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے صبح کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حفیظ شیخ کی شخصیت کے حوالے سے سوال پر
 
شبلی فراز نے کہاکہ حفیظ شیخ کی شکست کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن میں بھی تو منتخب ہو گیا ہوں اس کا مطلب ہے کہ لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے نہ کہ شبلی فراز کو ووٹ دیا ہے ،لوگ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دے رہے وہ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں ۔شکست کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیوں ضرورت پیش آئی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا یہ دلیرانہ فیصلہ ہے اور اس فیصلے سے اپوزیشن کی سیاست سے ہوا نکل گئی ہے ،وزیراعظم نے یہ ایک اخلاقی طورپر بڑا قدم اٹھایا ہے ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں ہے یہ صرف عمران خان ہی کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کے مد مقابل ہمارے امیدوار ہار جاتے ہیں جبکہ دوسری سیٹ پر ہماری خاتون امیدوار جیت جاتی ہے کچھ تو گڑ بڑ ضرور ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے اور اس میں اس پر مشاورت کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی