10:58 am
یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

10:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اب تمام نظریں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے اہم دفاتر کے لیے ہونے والے انتخابات پر مرکوز ہیں۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان بالا میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور اب وہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے اعلیٰ عہدے حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں جس پر 12 مارچ کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے انتخابات ہوں گے۔ایوان بالا کی 48 نشست پر ہونے والے انتخابات کے بعد توقع کے مطابق ایک معلق سینیٹ سامنے آیا ہے جہاں 100 اراکین پر مشتمل نئے سینیٹ میں اپوزیشن کے 53 اور حکمران اتحاد کے 47 اراکین ہوگئے ہیں۔اگرچہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ان دونوں عہدوں کے 
لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی رہنما یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ادھر ایک اپوزیشن رہنما نے یوسف رضا گیلانی کی حکومتی حمایت یافتہ امیدوار کے خلاف فتح کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو راتوں کو نیند نہیں آنی چاہیے۔سینیٹ کی 2 اعلیٰ عہدوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے اب تک سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ بھی نہیں کیا کیونکہ موجود اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ان 52 سینیٹرز میں شامل ہیں جو ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ انہوں نے اس مرتبہ الیکشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔مزید یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت نہیں رہی لہٰذا اگر تکنیکی بنیادوں پر بات کریں تو وہ اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن پر دعویٰ نہیں کرسکتی۔تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کرتی ہے تو پی ڈی ایم کی دو اہم جماعتیں مسلم لیگ (ن) یا جمعیت علمائے اسلام (ف) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنے امیدوار کی نامزدگی کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔ان عہدوں کے لیے امیدوار کو حتمی شکل دینے اور ان عہدوں کو حاصل کرنا اب پی ڈی ایم کے لیے اصل امتحان ہوگا اور وہ اپنے اتحاد کو ضرور برقرار رکھے گی۔دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے انتخابات کا نتیجہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے انتخاب پر بھی انحصار کرتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی میں شامل ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کئی اراکین صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ نہیں دیکھنا چاہتے اور وہ چاہتے ہیں کہ قیادت اس اہم نشست کے لیے اصل پارٹی کارکن کو نامزد کرے۔

تازہ ترین خبریں

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔  خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ