12:06 pm
سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 

سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 

12:06 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اپوزیشن رہنمائوں شاہد خان عباسی اور راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اگر چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرنا چاہتے توشیر بنیں ،استعفیٰ دیں،نئے الیکشن کرائیں اور عوامی میدان میں جائیں ،اگر وہ ایسا نہیں کرتے ،اعتماد کا ووٹ لینے اور دیگر حیلے بہانے اور ڈرامے کرتے ہیں تو پھر وہ چوہے ہی ثابت ہو جائیں گے ،عمران خان کہتا تھا کہ دس آدمی بھی گو عمران گو کا نعرہ لگا دیں تو میں حکومت چھوڑ دوں گا تو کل سینیٹ میں 
ان کے اپنے 17 اراکان نے ’’گوعمران گو‘‘ کا نعرہ لگایا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سینیٹ میں عبرتناک شکست کے بعد عمران بابا اور چالیس چور اکٹھے ہوئے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران بابا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ،ان لوگوں کو نہ تو قانون و آئین کا پتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اور حکومت کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے ،کل کیا ہوا یہ پورے پاکستان نے دیکھ لیا ہے اس حکومت کا وزیرخزانہ امیدوار تھا جس کی کمپین وزیراعظم نے خود چلائی اورارب روپے کی سکیمیں دینے کے ایم این ایز کو لالچ دیئے اور حفیظ شیخ کوکامیاب کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا اس کے باوجود بھی حکومت کو شکست فاش ہوئی اور یہ بات عیاں اور حقیقت ہے کہ عمران خان نیازی اس ہائوس کا اعتماد کھو چکا ہے اور حکومتی بنچوں پر بیٹھنے والے 17 لوگوں نے عمران خان کیخلاف ووٹ دیا جو عمران خان پر عدم اعتماد ہے ۔شاہد خاقان نے کہاکہ اگر ملک کو موجودہ گھمبیر صورتحال ، مہنگائی اور معاشی بدحالی سمیت بحرانوں سے نکالنا ہے تو نئے الیکشن کرائے جائیں تاکہ پاکستان کے عوام کواپنی رائے استعمال کرنے کا موقع ملے اور وہ فیصلے کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈھائی سالوں میں حکومت کی کارکردگی پورے پاکستان کے عوام نے دیکھی ہے ، اس حکومت کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے اس ملک میں واحد راستہ نئے الیکشن ہیں اور پاکستان کے عوام پھر ایک نئی حکومت منتخب کریں جو ملک کے مسائل حل کرسکے اور جتنے جلد نئے الیکشن ہوں گے یہ ملک و قوم کے لئے اچھا ہوگا ورنہ نہ ملک چلے گا ، نہ معیشت چلے گی نہ کاروبار کا پہیہ چلے گا۔عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے نئے الیکشن کرانے ہوں گے ،یہ پی ڈی ایم سمیت تمام جمہوری قوتوں کا مطالبہ ہے اور یہ حکومتی بنچوں پر بیٹھنے لوگوں کا بھی مطالبہ ہے جنہوں نے جمہوریت کو سپورٹ کیا ہے اور جو عوام کے حقیقی نمائندے ہیں ۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جو حکومت کو شکست فاش ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس خفت اور بے عزتی کو مٹانے کے لئے کئی طرح کی منصوبہ سازی کی جارہی ہے لیکن حقیقیت یہ ہے کہ پورے پاکستان میں ضمنی انتخابات یا سینیٹ کے انتخابات ہوں اور خاص طورپر اسمبلی میں لیڈر آف ہائوس وزیراعظم عمران خان شکست کھانے کے بعد جو کچھ بھی حیالے بہانے کریں گے وہ سب فضول ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ کل قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کردیا ہے ۔عمران خان کل کھڑے ہو کہا کرتا تھا اگر دس آدمی بھی میرےخلاف نکل آئیں اورگو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں حکومت چھوڑ کر چلا جائوں گا اور کل تو 17 حکومتی ممبران نے سینیٹ میں حکومتی امیدوار کیخلاف ووٹ دیا اور ’’گوعمران گو‘‘ کا نعرہ لگایا اس کے بعد عمران خان کے پاس کوئی جواز باقی نہیں رہتا کہ وہ کرسی پر بیٹھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرنا چاہتا تو پی ڈی ایم جواب میں کہتی ہے کہ اگر آپ چوہے نہیں ہیں تو پھر شیروں کی طرح استعفیٰ دیں اور خود کو عوام کے میدان میں پیش کردیں ۔لیکن اگر آپ نے کوئی بھی بہانہ کرنے ، تحریک لانے کی کوشش کی تو پھر عوام سمجھیں گے آپ چوہوں کی طرح حکومت کرنا چاہتے ہیں شیروں کی طرح نہیں ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر