12:45 pm
احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(روزنامہ اوصاف)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے آج مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے علاوہ نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر رکھا تھا۔حمزہ شہباز کی عدالت میں آمد کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اپنے رہنما کے حق میں نعرے بازی کی۔حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو اپنی حاضری مکمل کروائی
 
تو فاضل جج نے انہیں حکم دیا کہ روسٹرم پر آئیں۔فاضل جج نے اس موقع پر استفسار کیا کہ شہباز شریف اسلام آباد سے واپس نہیں آئے؟ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل اسامہ سلامت نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کر دیں اور بتایا کہ شہباز شریف رات 3 بجے جیل پہنچ گئے تھے، تاہم ان کی کمر میں درد ہے، جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور جیل کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ کل شہباز شریف کا اسلام آباد میں چیک اپ ہوا ہے وہاں کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عدالت نے حمزہ شہباز کو احاطۂ عدالت میں کارکنوں کو نعرے بازی کرنے سے روکنے کا حکم بھی دیا۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی تقدس کا خیال رکھا جائے، نعرے بازی احاطۂ عدالت میں مناسب نہیں، اس سے عدالتی کام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔حمزہ شہباز نے انہیں آئندہ کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی روکنے کی یقین دہانی کروا دی۔لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر