10:55 pm
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

10:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تو سیاست اوپر سے سینیٹ الیکشن،سادہ لوح اکثریت اس فضولیات میں اکثر آہی جاتی ہے لیکن کئی پرانے پاپی جانتے ہیں کہ یہ سب پتلی تماشےسے زیادہ کچھ نہیں۔ زیادہ بحث چھوڑیے۔ ایک لفظ ہوتا ہے اصول، ضابطہ، اخلاقیات۔ اسی کو لے لیجئے۔ کچھ شرماتے لجاتے لوگ تو سب دیکھنے کے بعد سیاست سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیںکہ رہنے دیجئے صاحب ، ہم سے نہیں ہوگا یہ سب۔مذہبی جماعتیں بھی سیاسی رنگ بازی سے پاک نہیں۔ نظریات، ایمان ، اصول سب
بک جاتا ہے۔ خیر سینیٹ الیکشن کو لیجئے۔ پوری مسلم لیگ (ن) اس وقت یوسف رضا گیلانی کی جیت کا جشن منا رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ ، مریم نواز،مفتاح اسماعیل،نوازشریف ،شہباز شریف یہ سب بھٹو ازم میں پرو دیے گئے ہیں۔ لیکن ٹھہریے ۔یوسف رضا گیلانی ہیں کون۔ نہیںنہیں میں شیری رحمان اور ہار والی بات نہیں کررہا ۔ کچھ اور کہنے والاہوں۔ 2011ہی کی بات ہے جب وہ وزیر اعظم تھے۔سپریم کورٹ نے انھیں سرے محل کیس میں سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو خط لکھنے کا کہا تھاتاہم انھوںنے انکار کردیا۔اس پر نوازشریف ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لکھ کر سپریم کورٹ پہنچ گئے اور سپریم کورٹ نے انھیں ایک منٹ کی علامتی سزا دے ڈالی جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے۔ تب احسن اقبال سمیت تمام لیگی رہنما پوسٹر اٹھائے گھومتے تھے۔سزا یافتہ وزیر اعظم نامنظور۔ نوازشریف کی پیٹھ کے پیچھے چھرا گھونپنے کی عادت پرانی ہے۔ آصف زرداری سے زیادہ یہ بات کوئی نہیں جانتا لیکن وقت اورحالات بھی کیسی کمال چیزیں ہیں۔ کیا کیا رنگ دکھادیتے ہیں۔مفادات اورمقصد ایک ہوجائیں تو کیسے زبانیں ، اصول ،نظریات سب بدل جاتے ہیں۔ لیکن یہ حیران کن نہیں ہے۔ آخر یہ چورن بکتا ہے تو بیچا جاتا ہے نا، آفرین تو اس ملک کے کروڑوں جیالوں اورشیروں پر ہے،جو کچھ سمجھتے نہیں، جنھیں کچھ یاد نہیں رہتا۔ کسی نے ایک پاکستانی سے پوچھا ، کہ تمھارے سیاستدانوں کا سب سے بڑاکمال کیا ہے۔ تواس نے جواب دیا۔ اس سے بڑھ کر کمال کیا ہوگا کہ میری ہی زبان سے جس کو گالی دلواتے ہیں ، اسی کےحق میں نعرے بھی میری ہی زبان مارتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع