11:15 am
44 ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائیگی،جمعے کے دن بڑی خبر آگئی

44 ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائیگی،جمعے کے دن بڑی خبر آگئی

11:15 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی ایم ایف کے تحت نقصان میں چلنے والے ملکی اداروں کی جائزہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ 2025ء تک 44 ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے وضع کردہ ساختیاتی ڈھانچے جسے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی حمایت بھی حاصل ہے، کے جزو کے طور پر84ریاستی ملکیتی اداروں کی جائزہ رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جسے گذشتہ روز  وزارت خزانہ نے جاری کیا ہے۔مذکورہ رپورٹ سے  ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت 39  ادارے برقرار
رکھے گی جبکہ 44 اداروں کی نجکاری کردی جائے گی جن میں پاور سیکٹر بھی شامل ہے، جبکہ حکومت اپنے پہلے سال میں پاور سیکٹر کے نقصانات میں 50 فیصد کمی کا دعویٰ بھی کرچکی ہے۔پہلی بار حکومت نے برقرار رکھے جانے والے اور فروخت کیے جانے والے اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے ٹائم لائن کا بھی تعین کیا ہے۔ اس کے مطابق بہت زیادہ خسارے میں نہ چلنے والے ادارے جون 2023 ء تک فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ملک میں نئے انتخابات کی تیاریوں کا وقت بھی ہوسکتا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری 4سال کے عرصے میں مکمل ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری ادارہ جات وزارت خزانہ میں قائم کیے جارہے ایک سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی وساطت سے ٹائم لائن کے لحاظ سے نجکاری عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیتی رہے گی۔ وفاقی حکومت کے ماتحت 212 ریاستی ملکیتی ادارے اور ان کے ذیلی ادارے ہیں، تاہم جائزہ رپورٹ میں صرف 85 تجارتی اداروں کو شامل کیا گیا جو 7شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔2018-19 میں تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی آمدنی 4 ٹریلین روپے تھی جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت ( بُک ویلیو) 19 ٹریلین روپے تھے۔ علاوہ ازیں یہ ادارے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد کو روزگار بھی فراہم کرہے ہیں جو مجموعی افرادی قوت کا 0.8 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق 2018-19 میں ان تجارتی اداروں کو مجموعی طور پر 143 بلین روپے کا خسارہ ہوا۔ تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں خسارے میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ