12:26 pm
اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم اتحادی اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے

اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم اتحادی اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے

12:26 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے مشاورت کیلئے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا، سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔اسلام آباد میں موجود وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئی ہے  ،ڈھائی بجے مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم سے طارق بشیر چیمہ ٗ چوہدری سالک حسین ملاقاتیں کریں گے
 
جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین ،گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما ئوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیراعظم کے عتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی طاقت اور عوامی مینڈیٹ کے تحت حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ،ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کی سازشیں ناکام بنادیں گے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر سوا بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کررکھا ہے۔ صدر عارف علوی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے بلایا ہے۔ادھر پارلیمانی پارٹی پالیسی کے فیصلے کی روشنی میں اعتماد کا ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف نا اہلی کی کارروائی ہوگی، غیر حاضر اراکین کے خلاف انحراف کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، تحریک انصاف اور اتحادیوں کو اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

 ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار  بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی  ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم