02:46 pm
زرداری کے نوٹوں نے ہمیں ہرایااور۔۔۔  شیخ رشیدنے اہم بات کہہ دی ، بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

زرداری کے نوٹوں نے ہمیں ہرایااور۔۔۔ شیخ رشیدنے اہم بات کہہ دی ، بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

02:46 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کین لڑائی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لڑی ہے۔ شیخ رشید نے کہا ن لیگ ویسے ہی اس کا کریڈٹ لے رہی ہے۔ ان کے لوگوں نے ووٹیں دی ہوں گی لیکن انویسٹمنٹ ساری آصف زرداری کی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی اور بندے نے پیسے نہیں لگائے۔ آصف زرداری کے بندوں نے پیسے لگائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو20 ،21 ،17، 18 جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف زرداری۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا پرائم منسٹر نے خود91 کے سب لا 7 کے تحت اپنے آپ کو پیش کردیا ہے کہ میں قبول ہوں تو حاضر ہوں نہیں تو کل، ہفتہ کو ہی کیبنٹ ختم ہوجائےگی اور پرائم منسٹر اس وقت تک اس عہدے پر رہے گا جب تک کہ نیا پرائم منسٹر ٹیک اوور نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اب جو پرائم منسٹر نے فیصلہ کیا ہے اعتماد کا ووٹ لینے کا اب وہ(اپوزیشن) پنجاب پر حملہ کریں گے۔اپوزیشن کے لانگ مارچ کے متعلق شیخ رشید نے کہا ہم انشا اللہ مارچ کو راستہ دیں گے، قانون اور آئین کے دائرہ میں احتجاج کا ان کا حق آکر وہ احتجاج کریں۔

تازہ ترین خبریں