02:52 pm
جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

02:52 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا، محکمہ خزانہ نے یہ سمری کابینہ کو منظوری کے کئے ارسال کر دی۔تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکاری نے ایک بار پھر  اہم فیصلہ کیا، اس بارپنجاب حکومت نےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جنوبی پنجاب کے محکمہ ہوم، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ، محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے یہ محکمے ختم ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کے لئےابھی تک کسی بھی سرکاری محکمے نے اپنا ریکارڈ جنوبی پنجاب منتقل نہیں کیا۔ ریکارڈ منتقل نہ ہونے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام ٹھپ ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ٹرانسفر ہو نےوالے ملازمین بھی تاحال غیر فعال ہیں۔سرکاری ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹرز اور ٹیچرز اب بھی اپنی چھٹیوں کی منظوری کے لئےلاہور آتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال نہ ہونے سے عوام بھی پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر آئی ڈیپ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پلاننگ کمیشن تیار کیا تھا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا تخمینہ چھ ارب پچاس کروڑ لگایا گیا ہے، آئی ڈیپ نے ملتان اور بہاولپور میں تیار کیے جانے والے سیکرٹریٹ اور جی او او کے ڈیزائن بھی تیار کئے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے 8محکمے ملتان جبکہ8 محکمے بہالپور میں ہوں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کمپلیکس ملتان میں لاء، ہوم ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، پولیس، ایگریکلچر اور فاریسٹ کے محکموں کے دفاتر بنائے جانے کا فیصلہ کیاگیا تھا، بہاولپور سیکرٹریٹ کمپلیکس میں ایس اینڈ جی اے ڈی، ایریگیشن، فنانس، پی اینڈ ڈی، بی او آر، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک اور سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کی تعمیربھی کی جانے پر اتفاق ہوا تھا۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی