03:03 pm
اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

03:03 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن پر تنقید کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بھی دبنگ جواب سامنے آگیا ۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران ،سیکریٹری اور لاءونگ کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم اور وزرا کی تقاریر کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ریٹرننگ افسر اسلام آباد نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کے بعد
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراءکی جانب سے جاری بیان پر دکھ ہوا ،کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین و قانون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ہمارا معیار صرف اور صرف آئین ہے ،اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کرے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے جو کے آزاد طریقے سے کام کرتا ہے ،ہم نے نہ پہلے کبھی کسی کا دباو لیا اور نہ ہی مستقبل میں کسی کے دباو میں آئیں گے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انہیں جیت منظور لیکن ہار نہ منظور ہے ،انہوں نے صوبوں کے نتائج قبول کیے جہاں وہ جیتے ،اسلام آباد کا ایک نتیجہ قبول اور ایک نہ منظور کیا جا رہا ہے ،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ خود کمزور ہونگے ،ادارے کمزور نہیں ہونگے ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہمیں کام کرنے دیں ،ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں ،ہم مستقبل میں بھی آئین کے تحت کام کریں گے ۔یاد رہے سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی وزراکےبیانات کانوٹس لے لیا تھا اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔گزشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ نے آپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ یوسف رضاگیلانی پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا ۔

تازہ ترین خبریں

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی