03:15 pm
وزیراعظم اور وزراء کے بیانات پر دکھ ہوا، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں،شواہد کیساتھ بات کریں ،الیکشن کمیشن

وزیراعظم اور وزراء کے بیانات پر دکھ ہوا، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں،شواہد کیساتھ بات کریں ،الیکشن کمیشن

03:15 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تنقید کے بعد الیکشن کمیشن کا بھی دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں، ہر سیاسی جماعت اور شخص کے اندر شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے، اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ بات کریںہمیں آئین و قانون کے مطابق کام کرنے دیں ،اگر اگر اسی طرح آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران ،سیکریٹری اور لاءونگ کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم اور وزرا کی تقاریر کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ریٹرننگ افسر اسلام آباد نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین و قانون کے مطابق کروانے پر ہم خداوند تعالی کے شکر گزار ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے الیکشن کے رزلٹ کے بعد میڈیا کی وساطت سے جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا اور خصوصی طورپر وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور بلخصوص وزیراعظم پاکستان نے جو کل اپنے خطاب میں فرمایا ۔اس ضمن میں وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے اس کو ہی دیکھنا ہے کہ آئین اور قانون اس کو کیا اجازت دیتا ہے اور وہی اس کا معیار ہے ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین و قانون کو نظرانداز نہیں کرسکتے اور نہ ہی ترمیم کرسکتے ہیں اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے احکامات اور فیصلوں پر اعتراض ہے توہ آئینی راستہ اختیار کریں اور ہمیں آزادانہ طورپر کام کرنے دیں ہم کسی بھی دبائو میں نہ آئے ہیں اور ہی انشا اللہ آئیں گے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی بھی وفود نے ملنا چاہا الیکشن کمیشن نے ان کا موقف سنا ان کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

الیکشن کمیشن سب کی سنتا ہے مگر وہ صرف اور صرف آئین ، قانون کی روشنی میں ہی اپنے فرائض سراجام دیتا ہے اور آزانہ طورپر بغیر کسی دبائو کے فیصلے کرتا ہے تاکہ پاکستانی عوام میں جمہوریت کو فروغ ملے ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ایک ہی روز ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی الیکٹرول میں ایک ہی عملے کی موجودگی میں جو ہار گئے وہ نامنظور اور جو جیت گئے وہ منظور ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟ جبکہ باقی تمام صوبوں کے رزلٹ قبول ،جس رزلٹ پر تبصرہ اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے الیکشن کمیشن اس کو مسترد کرتا ہے یہی ہے جمہوریت اور آزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن جو پوری قوم نے دیکھا اور یہی آئین کی منشا تھی ،جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کیا امر مانع تھا جبکہ الیکشن کمیشن کے کام قانون سازی نہیں ہے بلکہ قانون کی پاسبانی ہے اگر اسی طرح آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ ان کی کمزور ی کے مترادف ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کی ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ بات کریں آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایت کیوں نہیں ۔لہذا ہمیں کام کرنے دیں ، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں کچھ تو احساس کریں الیکشن کمیشن انشا اللہ خدا کے فضل و کرم سے اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے احسن طریقے سے انجام دیتا رہے گا ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی