04:09 pm
الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

04:09 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف پریس ریلیز جاری غیر مناسب ہے ،الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری اورآزادی اپنے اقدامات سے ظاہر کرے نہ کہ پریس ریلیزوں سے ۔الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں ہمارا اس کیخلاف دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں ،انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اگر یہ شفاف ہو ں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی ،جب بنیاد ٹھیک ہو گی توجمہوریت بھی ٹھیک ہو گی وزیراعظم نے
صاف و شفاف انتخابات کرانے پر زور دیا تھا اورہماری حکومت پچھلے کئی ماہ سے صاف و شفاف انتخابات پر زور دیتی آرہی ہے ،شفاف الیکشن کی راہ میں پیسے کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،نوازشریف اینڈ کمپنی نے پیسے اور غنڈہ گردی کا کلچر شروع کیا ۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہے جب بنیاد ٹھیک ہو گی تو عمارت ٹھیک ہو گی جمہوریت اپنی جڑیں پکڑیں گی اور پارلیمنٹ کا تقدس بھی بحال ہو گا اور اس ملک میں 1985سے پیسہ کلچر چلا آرہا ہے اور یہ کلچر نوازشریف اینڈ کمپنی نےشروع کیا ، غنڈہ گردی شروع کی ،یہ سب شفاف الیکشن میں رکاوٹیں ہوتی ہیں جو نوازشریف لوگوں نے کھڑی کی اور ایک ایسا کلچر بنا دیا گیا جس نے معاشرے کی اخلاقی اقدار کونقصان پہنچایا اوراقدار و اخلاقیات کی جگہ پیسہ کلچر نے لے لی،یہ سارا کرپشن اور پیسہ کا استعمال پورے معاشرے میں پھیلا دیا اس کا اعزاز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو جاتا ہے جنہوں نے اس ملک کی اخلاقیات کو ایسا نقصان پہنچایا جس سے ہمارے پورے ملک کی جمہوری اقدار ہمارا معاشی مستقبل، ہماری حکومت کی ساکھ اور اداروں کا مفلوج ہونا یہ اس کے کچھ نقصانات تھے جو سامنے آئے ہیں ، دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اور پھر چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے بیس ممبران کو فارغ کیابدقسمتی سے کسی بھی پارٹی نے اس طرح کا اقدام نہیں اٹھایا کیونکہ ان کی سیاست کی بنیاد پیسہ ہے اور وہ ان کے پاس وافر ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیانیہ کو عملی شکل دی ، نیشنل اسمبلی میں بل پیش کیا ،صدارتی ریفرنس ہوا ، سپریم کورٹ سے اس کی رائے چاہی، اورابھی جو الیکشن ہوئے ہیں اس سے ثابت ہو گیا کہ اگر اپوزیشن اوپن بیلٹ کی تجویز پر اتفاق کرلیتی تو آج سینیٹ الیکشن کو ہم بھی شفاف کہتے اور یہ الیکشن شفاف ہوتے ،ان اپوزیشن پارٹیز بالخصوص ن لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشن صاف وشفا ف نہیں چاہتیں کیونکہ یہ ان کے بنیادی فلسفے کے خلاف جاتی ہے کیونکہ وہ ایسے لوگوں کو منتخب کراناچاہتے ہیں جو نہ اہلیت رکھتے ہوں نہ ہی قابل ہوں،ان لوگوں کی ترجیح ذاتی مفادات اور اقتدار کا حصول ہے ۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور تحریک انصاف الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں ،الیکشن کمیشن ہمارے لئے قابل احترام ہے تاہم جو آج پریس ریلیز جاری ہوئی ہے اس پر ہم بات کریں گے ادارے اپنی آزادی پریس ریلیز جاری کرکے نہیں کرتے بلکہ اپنے اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں،الیکشن کمیشن پر تنقید ہوئی ہو گی لیکن یہ مناسب نہیں کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف پریس ریلیز جاری کرے ،وزیراعظم نے صرف کہا کہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوئے تو اس پر دکھی ہونے کی بات نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو شرمندہ ہونا چاہیے کیونکہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے ہیں ، یہ حقیقت ہے ،وزیراعظم نے جو بات کہی ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم حکومت اور الیکشن کمیشن کو ملکر ایک ایسا میکانزم تیار کریں کہ دھاندلی رک سکے اور شفاف الیکشن ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ میں چیف الیکشن کمشنر کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے ادارے کو بہت طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں اورہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے جس سے ان کی غیر جانبداری اور آزادی سامنے آئے ،وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیرمناسب ہے ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

 ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار  بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی  ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم