08:16 pm
والد نے میرے بچپن میں ہی ماں کو چھوڑ دیا تھا اور۔۔۔زندگی میں کون سے مشکلات پیش آئیں ،عائشہ جہانزیب نے بتادیا

والد نے میرے بچپن میں ہی ماں کو چھوڑ دیا تھا اور۔۔۔زندگی میں کون سے مشکلات پیش آئیں ،عائشہ جہانزیب نے بتادیا

08:16 pm

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کئی نیوز اینکرز اور ٹاک شوز کے میزبان آئے اور گئے، لیکن کچھ ایسے چہرے متعارف کروائے گئے جن کا کوئی ثانی نہیں۔ جن کے لب و لہجے اور انداز نے ناظرین پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایسا ہی چہرہ پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاسی شو میں متعارف کروایا گیا جنہیں سب عائشہ جہانزیب کے نام سے جانتے ہیں۔ اس سے قبل عائشہ کی کہانی یقیناً کوئی نہیں جانتا ہو گا، کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکارہ و میزبان عفت عمر کے ویب شو میں شرکت کی
اور اپنی زندگی کے احوال کے بارے میں بتایا۔ عائشہ انتہائی ذہین اور قابل میزبان ہیں، ان کی بات چیت سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سلجھی ہوئی خاتون ہیں۔ عائشہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ''میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں، میرے بچپن میں ہی والد نے والدہ کو چھوڑ دیا تھا اور مجھے والدہ نے خالہ اور ماموں کے ساتھ مِل کر پالا، ہم بچپن سے جوائنٹ فیملی میں رہتے تھے''۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ ''مجھے شروع سے ہی بیچارا لفظ انتہائی برا لگتا تھا، لوگ مجھے کہتے تھے
کہ اس کے والد نے اسے چھوڑ دیا بیچاری، تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا''۔ عائشہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے جن سے انہوں نے محبت کی شادی کی تھی۔ عائشہ نے بتایا کہ ان سے میرے 3 بچے ہیں۔ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں بچوں کو ملک سے باہر گھمانے لے گئی تاکہ وہ اس صدمے سے باہر نکل سکیں۔ میں نہیں چاہتی تھی جو میرے ساتھ ہوا وہ بچوں کے ساتھ بھی ہو۔ عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے دوسرے شوہر مجھے اسی سفر کے دوران ایک سڑک پر ملے، پھر ہماری دوستی ہو گئی۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ '' میرے شوہر کنوارے تھے، تو مجھے اس چیز کی فکر تھی کہ شاید وہ یہ سب ہینڈل نہ کر پائیں لیکن وہ ایک بہت
اچھے شخص ہیں''۔ عائشہ جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے ماں اور باپ دونوں کی طرح پالا ہے، وہ ایک شرمیلی خاتون تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے زندگی بھر مجھے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔ عائشہ نے بتایا کہ مجھے شروع سے مضبوط خواتین بے حد پسند ہیں، میری خالہ کو میں بہت پسند کرتی ہوں اس وجہ سے کیونکہ وہ ایک مضبوط خاتون ہیں۔ عائشہ جہانزیب کا اپنے انٹرویو میں مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا