09:49 pm
اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

09:49 pm


کوٹلی (نیوز ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے اعلان کے بعد سے ہی ان کے مداحوں میں ایک بے چینی سی پیدا ہو گئی ہے، سینیٹ الیکشن میں حکومت کو مطلوبہ کامیابی نہ مل سکنے پر عمران خان کے سپورٹرز اور پی ٹی آئی کے فالوورز میں مایوسی پھیلی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے اعلان نے ان کے سپورٹرز کو 
مزید پریشان کر دیا ، عمران خان کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں اس ملک کی بھلائی اور ترقی کی صرف عمران خان سے اُمید تھی لیکن اگر عمران خان کو قومی اسمبلی میں مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔تاہم کوٹلی آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کا ایک ایسا سپورٹر بھی موجود ہے جس نے بغیر کچھ کھائے پیے کپتان کی کامیابی کی دعا شروع کر دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوٹلی کا رہائشی محمد شاہپال وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے اعلان کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ جائے نماز پر بیٹھ گیا ہے۔ شاہپال کے ہاتھ میں تسبیح اور ہونٹوں پر ایک ہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب کرے۔شاہپال نے نہ کچھ کھایا اور نہ پیا بس ایک ہی دعا کیے جا رہا ہے کہ اللہ پاک عمران خان کو کامیاب کرے۔ اس حوالے سے محمد شاہپال نے کہا کہ میں تب تک کچھ کھاؤں گا نہیں اور نہ ہی پیوں گا جب تک میرے کپتان کو کامیابی نہیں مل جاتی۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے پر کوٹلی سے محمد شاہپال وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد تک اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے وزیر اعظم سے ملنے گیا تھا۔محمد شاہپال کے ننھے بچے بھی عمران خان کے دیوانے ہیں اور وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ شاہپال کا کہنا ہے کہ میں نم آنکھوں سے اپنے اللہ کے حضور یہ دعا مانگ رہا ہوں کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں اور میں ننگے پاؤں پیدل چل کر کپتان کے لیے اپنی منت پوری کروں۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا