09:57 am
وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، سادہ اکثریت کیلئے 171 ووٹ درکارہونگے

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، سادہ اکثریت کیلئے 171 ووٹ درکارہونگے

09:57 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ قومی اسمبلی قواعد کے مطابق وزیراعظم اعتماد کا ووٹ "قرارداد" کے تحت کی تقسیم کے ذریعے رائے شماری کے تحت لیں گے۔قومی اسمبلی کے قاعدہ 36 اور شیڈول دوم کے مطابق اجلاس شروع ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی 5 منٹ تک ایوان میں گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کریں گے جس کا مقصد یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود تمام ارکان کی حاضری یقینی ہو جائے۔اس کے بعد ہال کے تمام دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس طرح کوئی رکن باہر یا اندر نہیں آ سکے گا۔سپیکر وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پڑھنے کے بعد ارکان سے کہیں گے کہ ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے خواہشمند شمار کنندگان کے پاس ووٹ درج کروا دیں۔شمارکنندگان کی فہرست میں رکن کے نمبر کے سامنے نشان لگا کر اس کا نام پکارا جائے گا۔قواعد کے تحت ووٹ درج ہونے کے بعد اپوزیشن اور حکومتی ارکان اپنی اپنی لابیز میں انتظار کریں گے۔تمام ارکان کے ووٹ مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی گنتی کا نتیجہ سپیکر کے حوالے کریں گے۔سپیکر دوبارہ دو منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں گے تاکہ لابیز میں موجود ارکان قومی اسمبلی ہال میں واپس آ جائیں اور پھر سپیکر قومی اسمبلی نتیجے کا اعلان کر دیں گے۔وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد منظور یا مسترد ہونے کے بارے میں قومی اسمبلی کے سپیکر صدر مملکت کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سادہ اکثریت کے لیے ہر صورت 171 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپنے 156 اراکین ہیں جبکہ اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ (ق) اور بی اے پی کی 5، 5 نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست ہے، 2 آزاد امیدوار بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی ووٹ استعمال نہیں کریں گے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کا نمبر 180 بنتا ہے۔ پی ٹی آئی رکن فیصل واوڈا ہائی کورٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کر چکے ہیں تاہم قومی اسمبلی نے ان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا، اس لیے وہ بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کے 83 اور پیپلز پارٹی کے 55 اراکین ہیں۔متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، بی این پی کی 4، اے این پی کی 1 نشست ہے جبکہ اپوزیشن کو 2 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے تاہم پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ‏وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط‏ لکھا ہے جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی خط تحریر کیا‏ ہے۔ خط کے متن کے مطابق 12 بج کر 15 منٹ کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جا سکتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 12 بج کر 15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہو جائیں گے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

 حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔۔۔ دو اہم سیاسی رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟

 حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔۔۔ دو اہم سیاسی رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟

وزیراعظم کو جمعہ کو کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟ حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ۔۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کو جمعہ کو کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟ حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ۔۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ا س ر ا ئ ل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت ۔۔۔ پاکستان اور ترکی کااسرائیلی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ جانےکافیصلہ

ا س ر ا ئ ل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت ۔۔۔ پاکستان اور ترکی کااسرائیلی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ جانےکافیصلہ

اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ مریم نواز 

اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ مریم نواز 

ضلع چاغی کے علاقوں سے ذخائر کی ترقی کی پیشکش

ضلع چاغی کے علاقوں سے ذخائر کی ترقی کی پیشکش

عیدکے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بحال

عیدکے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بحال

وزیر اعظم عمران خان کو ملایشیاء کے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلی فون

وزیر اعظم عمران خان کو ملایشیاء کے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلی فون

چوھدری نثار علی نئے وزیر اعلی پنجاب بننے جا رہے ہیں

چوھدری نثار علی نئے وزیر اعلی پنجاب بننے جا رہے ہیں

‏ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ 

‏ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ