10:04 am
فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا قرار، نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا قرار، نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

10:04 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جھوٹے بیان حلفی کے نتائج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا اور الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کر کے مناسب حکم جاری کر سکتا ہے۔
 
فیصل واؤڈا نے 11 جون کو دہری شہریت نہ رکھنے کا بیان حلفی جمع کرایا اور ریکارڈ کے مطابق امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ 25 جون کو جاری ہوا۔فیصلے کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت فیصل واوَڈا امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل تھے جبکہ استعفے کے باعث فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے کو وارنٹو کی رٹ جاری نہیں کی جا سکتی۔ گزشتہ سال سے 3 مارچ 2021 تک فیصل واؤڈا نے نااہلی درخواست پر کوئی جواب داخل نہیں کیا۔فیصل واؤڈا نے کبھی ایک اور کبھی دوسری وجہ سے معاملے کو طول دیا اور جواب داخل نہ کرا کے کیس میں تاخیر کی۔ جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی سے متعلق ریکارڈ طلب کیا جبکہ فیصل واؤڈا کے وکیل نے 3 مارچ کی سماعت میں استعفیٰ پیش کر کے کہا کہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے اصرار کیا کہ ابھی استعفیٰ صرف پیش کیا گیا اور منظوری باقی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے الگ نتائج ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واؤڈا ممبر قومی اسمبلی یا ممبر سینیٹ بننے کے اہل نہیں رہے۔ فیصل واؤڈا 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 7 اگست 2018 کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ فیصل واؤڈا کوآئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد