12:30 pm
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

12:30 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)کیا یہ ریاست مدینہ ہے ؟ جہاں عورتوں پر حملے کیے جارہے ہیں،چادریں نوچی جاری ہیں ،عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ غنڈے ہیں ،آپ نے خود دیکھا کہ کس طرح ان کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا ،یہ وزیراعظم بدمعاش ہے ۔اسی غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے یہ اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ۔یہ بات مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی 
کارکنان کے حملے ،گالیاں اور کپڑے کھینچنے کے بعد شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک بھر کے عوام نے دیکھا کہ کس طرح عمران خان کے غنڈوں اور بدمعاشوں نے ہم پر حملہ کیا ، یہ حملہ عمران خان کی جانب سے کرایا گیا اور اس کے ذمہ داری عمران خان ہیں ،آج ان کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں اور اپوزیشن کی پریس کانفرنس اس جعلی ، بدمعاش اور غنڈے سے برداشت نہیں ہوتی ۔یہاں خواتین کے اوپر اور ممبران پارلیمنٹ کوتھپڑ مارے گئے ۔کہاں گئے وزیرداخلہ جو کہتے تھے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دوں گا ،اب کہاں ہیں ان کی سکیورٹی؟۔مصدق ملک نے کہاکہ یہ وہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے ، یہ وہ ریاست ہے جس کا ذکر عمران خان کرتا ہے آج کیمروں کے سامنے اکیلی کھڑی مریم اورنگزیب پر غنڈوں نے حملہ کیا اور انہیں گالیاں نکالیں،کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں مائوں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ؟ کیا صرف عمران خان کی مائیں بہنیں عزت دار ہیں ؟ اگر کوئی ماں بہن مہنگائی کی بات کرے تو اس کی چادریں اورعزت نوچ لو ، کیا یہ عمران خان کی مدینہ کی ریاست ہے ؟انہوں نے کہاکہ پانچ لوگوں کے سامنے 500 کا مجمع کہاں گیا ،اب یہ عمران خان کے غنڈے دم دبا کر بھا گ گئے ۔مدینہ کی ریاست کی پولیس اب آئی جب بہنوں کے سروں سے چادریں کھینچ دی گئیں، وہ وزیرداخلہ کہاں ہے جو کہتا ہے کہ میں ’’پر‘‘ نہیں مارنے دوں گا ، آج یہاں پر پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پولیس کیوں نہیں تھی ؟ ۔یہ غنڈہ ، بدمعاش اور بے غیرت وزیراعظم ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے ،میدان حاضر ہے اور اب کوئی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں،اب جس میں ہمت ہے یہاں آجائے کیمرے کے سامنے آجائے ، میں بھاگنے والا نہیں ہوں یہیںکھڑا ہوں اور اگر عمران خان کے غنڈوں میں ہمت ہے تو اب آئیں۔ہم عمران نیازی نہیں ہے جو ان غنڈوں کے پیچھے چھپیں گے ،پی ٹی آئی کے غنڈے آئیں اگر واپس ایمبولینس میں نہ گئے تو میرا نام بدل دینا ۔

تازہ ترین خبریں

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔