03:38 pm
خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

03:38 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے سربراہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے حملوں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف اور حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شرافت کادامن اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیناجانتے ہیں اور حکمران شیشے کے
گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں ماریں،آج عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد پھر سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے اس حوالے سے میں اصولی بات یہ کرنا چاہتا ہوں کہ صدر مملکت نے ایوان کا اجلاس بلایا ،آئین میں سراہت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اگر صدر مملکت کو یہ یقین ہو جائے کہ وزیراعظم کے پاس اکثریت موجود نہیں ہے تو ازخود اسمبلی کااجلاس بلائے گا یہاں اجلاس جعلی وزیراعظم کی سمری پر بلایا گیا اور ایسے معاملات میں سمری کا عمل دخل نہیں ہوتا ، یہ سب کچھ ایک ڈھونگ ہے جو رچایا گیا ہم نہ آج کے اجلاس کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ساری رات ایجنسیز نے کن کن اراکین کی نگرانی کی ہے ، ہر ممبر کے دروازے کو کھٹکٹایا گیا اور ساری رات یقینی دہانی لی جاتی رہیں ،ایک ایک ممبر کو گھروں سے اٹھا کر صبح پارلیمنٹ میں لے جایا گیا یہ سب کن لوگوں نے کیا ہے ؟وہ بھی ہم جانتے ہیں ۔ہم جانتے ہیں کہ کس طریقے سے ان سے جبراً ووٹ لیا گیا ہے ۔تعجب اس بات پر ہے کہ ایک بدکار انسان نے آج پھر ریاست مدینہ کی بات کی ہے ، یہ بدکار انسان کس منہ سے مقدس ریاست کا اپنے منہ سے نام لیتا ہے ؟اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ کبھی کہتا ہے کہ ریاست مدینہ آئیڈیل ہے ، کبھی چین اور کبھی امریکہ کا نظام تو کبھی ملک میں ایران کا نظام لانے کی بات کرتا ہے ،پہلے تو عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے اور اس کا نظام آئین نے طے کیا ہے کوئی فرد واحد اس کا تعین نہیں کرسکتا۔آج پھر وہی پرانی کیسٹ چور چور اور کرپٹ کرپٹ والی چلائی گئی ، مجھے بتائیں کہ ڈی چوک پر احتجاج کرنیوالے ملازمین نے کونسی کرپشن کی تھی کیا وہ بھی ڈاکو تھے جن پر آپ نے لاٹھی چارج کیا ۔سٹیل ملازمین نے کونسی کرپشن کی تھی جنہیں نوکریوں سے نکالا گیا ۔پی آئی اے کے ملازمین کو کیوں نکالا گیا ؟ تمام شعبے اس وقت ناکارہ ہو چکے ہیں اور آج پھر آپ جھوٹ بول رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

 دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔  دولہا اور اس کا باپ گرفتار

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔ دولہا اور اس کا باپ گرفتار

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی