09:46 am
صبح ہی بری خبرآگئی: کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثہ،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

صبح ہی بری خبرآگئی: کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثہ،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

09:46 am

سکھر (روزنامہ اوصاف) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مسافروں کو کراچی سے لاہور لے جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثے کے باعث 40 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون دم توڑ گئیں۔آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال
روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، 13 شدید زخمیوں کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا ہے کہ حادثہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا، وزیر ریلوے براہ راست ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، تھوڑی دیر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔عارف نواز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کےلیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے گی، انکوائری کے بعد بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹی تھیں، پانچ بوگیاں قریب واقع تالاب میں اور چار ٹریک پر الیٹیں۔ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 731 میٹر تک پٹڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں محفوظ رہنے والی 8 بوگیوں کو لیکر ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔مرنے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ریلوے حکام نے مسافروں سے متعلق معلومات کےلیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردئیے۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیلپ لائن نمبر 99213528-021 پر رابطہ کیا جائے اور سکھر میں9310087-071 اور لاہور میں 99201692-042 ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر