09:50 am
کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

09:50 am

روہڑی(روزنامہ اوصاف)روہڑی میں کراچی ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے باعث کراچی جانے والی 7 اور لاہور پہنچنے والی 8 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کو 10 گھنٹے تک بحال کر دیا جائے گا۔روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔ٹرین حادثے میں 1 خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے،
 
جبکہ 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سکھر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا، اہلِ علاقہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں شر کت کی۔ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے تاہم کراچی جانے والی 7 اور لاہور پہنچنے والی 8 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے، متاثرہ مقام پر ریلیف ٹرین پہنچ گئی ہے جو ٹریک کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو جس وقت حادثہ پیش آیا، اس وقت اکثر مسافر سو رہے تھے یا سونے کی تیاری کر رہے تھے۔مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہر طرف سے مدد کے لیے پکارنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا، اگر ٹرین ڈرائیور کی غلطی ہو ئی تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائےگی، حادثہ شدید تھا۔جاں بحق خاتون کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ریسکیو آپریشن براہِ راست مانیٹر کیا ہے، ریلوے حکام اور پولیس وقت پر حادثے کےمقام پر پہنچی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو