12:39 pm
کراچی ایکسپریس حادثے میں غفلت ثابت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا،اعظم سواتی

کراچی ایکسپریس حادثے میں غفلت ثابت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا،اعظم سواتی

12:39 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ شہريوں کی سيفٹی کا مسئلہ ہے اور سيفٹی پر کوئی کمپرو مائز نہيں کيا جاسکتا۔ ٹريک کی اپ گريڈيشن کے حوالے سے اجلاس بھی بلایا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ سکھر کے ريلوے ٹريک کی حالت بہت خراب ہے۔ اپ گريڈيشن کی بہت ضرورت ہے۔واقعہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی۔ حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مسافروں کو کراچی سے لاہور لے جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثے کے باعث 40 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون دم توڑ گئیں۔آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، 13 شدید زخمیوں کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا ہے کہ حادثہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا، وزیر ریلوے براہ راست ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، تھوڑی دیر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔عارف نواز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کےلیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے گی، انکوائری کے بعد بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹی تھیں، پانچ بوگیاں قریب واقع تالاب میں اور چار ٹریک پر الیٹیں۔ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 731 میٹر تک پٹڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں محفوظ رہنے والی 8 بوگیوں کو لیکر ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔مرنے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ریلوے حکام نے مسافروں سے متعلق معلومات کےلیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردئیے۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیلپ لائن نمبر 99213528-021 پر رابطہ کیا جائے اور سکھر میں9310087-071 اور لاہور میں 99201692-042 ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

 پنجاب کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول سے ہدایت دی جاتی ہیں یہ عمل جمہوریت کے ساتھ مذاق  ہے ۔ حمزہ شہباز 

 پنجاب کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول سے ہدایت دی جاتی ہیں یہ عمل جمہوریت کے ساتھ مذاق  ہے ۔ حمزہ شہباز