04:26 pm
مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

04:26 pm

کراچی (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور
فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے 13صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہےتفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے کبھی ایک اورکبھی دوسری وجہ سے معاملے کو طول دیا اور انہوں نے جواب داخل نہ کراکے کیس میں تاخیر کی، 29 جنوری 2020 سے 3 مارچ 2021 تک فیصل واوڈا نے نااہلی درخواست پرکوئی جواب داخل نہیں کیا، انہوں نے 11جون کودہری شہریت نہ رکھنے کابیان حلفی جمع کرایا جب کہ انہیں امریکی شہریت ترک کرنے کاسرٹیفکیٹ 25جون کوجاری ہوا۔فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت وہ امریکی شہری اورالیکشن لڑنے کے لیے نااہل تھے، ان کو دہری شہریت چھپانے اورجھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پرآئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے