04:28 pm
’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

04:28 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا،وزیراعظم عمران خان نےاخلاقیات پرمبنی سیاست کی،پی ڈی ایم کیساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نےاخلاقیات کوتباہ کیا، مسلم لیگ ن بھی ایک صوبےتک محدودہوگئی،پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے،جن قوتوں کیساتھ جنگ لڑرہےہیں اس 
کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن نےہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسےکااستعمال کیا،پیسےکےزورپرسیاست میں آنیوالوں نےملک کوتباہ کردیا جبکہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتےہیں،پی ٹی آئی 1997 کےانتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی جبکہ پی ٹی آئی کو 2002 میں ایک نشست ملی اورپی ٹی آئی نے 2008 کےانتخابات کابائیکاٹ کیا۔تاہم بائیس سالہ جدوجہد کے بعد تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی اور وہ حکومت آئی ۔انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی ایک صوبےتک محدودہوگئی اور کل کی نیوزکانفرنس میں ان کےچہرےدیکھنےوالےتھے،ان کی سیاست پیسےاوردھونس کیساتھ ہے،یہ لوگ اقتدارمیں آناچاہتےہیں تاکہ اپناکاروباردوبارہ کرسکیں،ملک کونقصان پہنچانےوالوں کوہم نےنہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اب مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا اور ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے ،عوام کو سستی اشیا ء خوردونوش کی فراہمی اب ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ معیشت کوہم نےمستحکم کردیا اورمعیشت اورتجارت سےجڑےمسائل حل کردیئے، آنیوالےدنوں میں معاشی بہتری کےاثرات سامنےآناشروع ہو نگے

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے