12:06 pm
فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

12:06 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میںنااہلی کیس کی سماعت رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جبکہ عدالت نےفیصل واوَڈاکی فوری سماعت سےمتعلق درخواست منظورکرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر حکم امتناعی لینے کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی اورالیکشن
کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں لہذا الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وقت کی کمی کے باعث میری درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کی جائے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اب اس درخواست کی سماعت کل ہوگی ۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں