12:44 pm
آخر کار بادل برس پڑے۔۔ شدید بارش سے پاکستان کے کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہو ئے؟مزید کہاں کہاں بارش ہونےوالی ہے؟جانیے تفصیل

آخر کار بادل برس پڑے۔۔ شدید بارش سے پاکستان کے کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہو ئے؟مزید کہاں کہاں بارش ہونےوالی ہے؟جانیے تفصیل

12:44 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق پیر کےروز اسلام آباد میں بارش کا مختصر لیکن شدیدسپیل چلا جس سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔۔ جبکہ راولپنڈی ۔مری ۔ گلیات سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد خنکی بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا،
شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں